تازہ ترین

کشمیر کے معروف فٹبال کھلاڑی دانش فاروق | بنگلوروفٹبال کلب کے ساتھ2سالہ معاہدہ طے

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق انڈین سپر لیگ چمپئن بنگلورو فٹبال کلب نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ انہوںنے  جموں وکشمیر کے فٹبال کھلاڑی دانش فاروق سے2سالہ معاہدہ کرلیا ہے ۔ 25سالہ دانش فاروق جموں وکشمیر میں پہلا ایسا کھلاڑی ہے جو اس کلب کا حصہ بن گیا ہے اورآنے والے AFCکپ پلے آف سٹیج میں Eagles FCکے خلاف مقابلہ میں شرکت کرے گا۔ دانش نے نوعمری جموں وکشمیر بنک فٹبال اکیڈیمی کیلئے کھیلنے کے عمل میں صرف کی ، جہاں انہوںنے مختلف عمروں کے کھلاڑیوں کے گروپوں کی قیادت کی اور 12خطابات حاصل کئے۔ ان کی کارکردگی نے انہیں Iلیگ سیکنڈ ڈویژن میں لون سٹار کشمیر اور ایک برس کے بعد رئیل کشمیر کے خطابات سے سرفراز کیا۔ دانش فاروق نے کہاکہ’’ BFCملک میں بہترین کلبوں میں ایک ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اس کا حصہ بننے کا موقع مل گیا‘‘۔انہوںنے کہاکہ ’میرے لئے سب سے بڑا چلینج یہ ہے کہ میں AFCکپ  اور انڈین سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کروں ، میرا حمتی مقصد کلب کے ساتھ کامیابی حاصل کروں اور ایک کھلاڑی کی طرح آگے بڑھوں‘‘۔ دانش فاروق نے کہاکہ ’جب میرے ایجنٹ نے مجھے کال کی کہ BFCمعاہدہ کرنے میں دلچسپی دکھا رہا ہے تو ہمیںایسا محسوس ہوا کہ یہی موقع ہے کہ میں بہتر کھلاڑی ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی قابلیت کے جوہر بھی دکھاسکوں‘۔