تازہ ترین

شادی مرگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ ختم | آخری مقابلے میں تجن پلوامہ کی ٹیم نے ٹورنا منٹ اپنے نام کیا

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


سید اعجاز
پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شادیمرگ زون میں یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ کا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوا ہے جس دوران فائنل میچ میں تجن نے ابھامہ کو شکست دیکر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا۔ تقریب میں سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ابھامہ اور تجن پلوامہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں تجن کی ٹیم نے شانداربیٹنگ کر کے جیت درج کی ۔آخری مقابلے میںپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھامہ کی ٹیم نے 130 رنز بنائے جبکہ تجن کی جانب سے لطیف احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جواب میں تجن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کر کے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 اوورز میں ہی ہدف مکمل کر کے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔ آصف نے 50 اور فاروق نے 40 رنز بنائے اس موقع پر یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس افسر پلوامہ نورالق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔تقریب پر منظور احمد نجار زیڈ پی ای او ٹہاب' راجپورہ شبنم حسین خان، فاروق احمد شیخ، طارق احمد کے علاوہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔