تازہ ترین

دیپکا کماری رینکنگ راونڈ میں نویں مقام پر رہیں

تاریخ    24 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ٹوکیو//عالمی نمبر ایک تیرانداز دیپکا کماری  نے یہاں جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس کے پہلے دن ہندوستان کی مہم کا آغاز کیااور خواتین کی انفرادی رینکنگ راونڈ  میں نویں نمبر پر رہیں۔ہندوستانی تیزانداز نے اپنے 72 مواقع  میں 3010ایس اور 13ایکس مارتے ہوئے ممکنہ 720 میں سے 663 پوائنٹس حاصل کیے۔ دیپکا اب پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں بھوٹان کی بھو کرما کے مدمقابل ہوں گی۔ ریو اولمپین کرما عالمی درجہ بندی میں 193 نمبر پر ہیں۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں 673 پوائنٹس کا اولمپک ریکارڈ سرفہرست چارتیزاندازوں کوریا کے ا?ن سان (680)، جنگ منہی (677)، کانگ چائے ینگ (675) اور میکسیکو کے ایلیزاندرا والنسیا (674) نے توڑا۔اتْن داس، ترون دیپ اورپروین جادھو کی ہندوستانی مردوں کی تکڑی مینز رینکنگ راونڈ کے لئے میدان پر اترے گی۔
یو این آئی