تازہ ترین

ملک میں وبائی صورتحال میں مزید بہتری، 51667نئے کیس،1329اموات

تاریخ    25 جون 2021 (31 : 10 AM)   


یو این آئی
سرینگر//مہلک مورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔جمعہ کومرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51667 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 1329کورونا مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 30134445 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 393310 ہوگئی ہے۔
اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64527 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے612868 معاملے سرگرم ہیں۔