تازہ ترین

۔80فیصد پارٹیوں نے دفعہ 370کا معاملہ اٹھایا: آزاد

تاریخ    25 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی //کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 80فیصد پارٹیوں نے دفعہ 370کی بحالی کو اولین ترجیح کے طور پر اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ چونکہ عدالت عظمیٰ میں ہے لہٰذا صرف اس اہم ایشو کو میٹنگ کے دوران تقریباً 80فیصد لیڈران نے اٹھایا۔انکا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی ڈیمانڈ یہ تھی کہ مکمل ریاست کی بحالی بہت جلد عمل میں لائی جائے۔ اسکے علاوہ جمہوریت کے لئے الیکشن کی عمل آوری، کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری،سبھی سیاسی قیدیوں کی رہائی، نیز اراضی اور روزگار کی ضمانت فراہم کی جائے۔