ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر حادثہ، ایس پی او از جان، محکمہ جنگلات کا ملازم زخمی

تاریخ    24 جون 2021 (51 : 07 PM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں جمعرات کو ایک ایس پی او از جان جبکہ محکمہ جنگلات کا ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا۔
 اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ چار بجے کے قریب شورن کے نزدیک ایک آلٹو گاڑی کو پیش آیا جس میں سوار ایس پی او اشوک کمار ولد بود راج عمر 40 ساکنہ منوئی کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ محکمہ جنگلات کا ایک ملازم محمد اشرف ولد محمد شفیع زرگر ساکنہ بھدرواہ شدید زخمی ہوا۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں، پولیس و ایس ایس بی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچاو¿ کاروائی انجام دی۔
 اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کا علاج سب ضلع ہسپتال گندوہ میں جاری ہے۔

تازہ ترین