کشمیر میں قریب 200 جنگجو سرگرم: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

تاریخ    24 جون 2021 (31 : 04 PM)   


یو این آئی
ہندوارہ//سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں قریب 2 سو جنگجو سرگرم ہیں جن کی تعداد سال رواں کے اختتام تک کم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مجمو عی طور پر صورتحال مستحکم ہے اور تشدد کا گراف کافی کم ہوا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی قصبہ ہندوارہ میں آرمی گڈ ول سکول کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ہے۔
 

تازہ ترین