تازہ ترین

ڈل جھیل سرینگر سے ترال کی خاتون کی لاش بر آمد

تاریخ    24 جون 2021 (23 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ڈل جھیل سرینگر سے جمعرات کو ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق لاش کی شناخت بعد میں 36سالہ گلشن ساکن گمراز ترال ضلع پلوامہ کے طور ہوئی۔
لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے آکر اسے باہر نکال کر قانونی و طبی لوازمات کیلئے اسپتال منتقل کیا۔
مذکورہ خاتون کی ہلاکت کی وجوہات کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔