سری نگر میں مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد کے بجائے کپڑے بر آمد

تاریخ    24 جون 2021 (16 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں جمعرات کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ کو پڑے ہوئے دیکھا گیا لیکن جب بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس سے کپڑے بر آمد ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا دیکھا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بیگ کو چیک کرنے کے لئے بم ناکاہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا لیکن جب مذکورہ ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس میں سے کپڑے ملے۔
 

تازہ ترین