ایتھوپیا کے بازار پر فضائی بمباری، 80 افراد ہلاک، 43 زخمی، درجنوں کی حالت تشویشناک

تاریخ    24 جون 2021 (56 : 11 AM)   


یو این آئی
تیگرائے/ جنیوا//شورش زدہ ایتھوپیا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔
ایک عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری بھی کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔
 

تازہ ترین