تازہ ترین

کورونا قہر میں کمی کا رجحان جاری، ملک میں54069 نئے کیس،1321اموات

تاریخ    24 جون 2021 (37 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جمعرات کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54069 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس عرصہ کے دوران 1321 افراد کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 30082778 ہو گئی ہے جب کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 391981 ہوگئی ہے۔
 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 68885 ہے جب کہ اس وقت ملک میں 627057 سرگرم کیس ہیں ۔