تازہ ترین

چین وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی تاک میں

گرفتار چینی جاسوس سے پوچھ تاچھ میں انکشاف

تاریخ    24 جون 2021 (00 : 01 AM)   


کلکتہ//یواین آئی// مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار ایک چینی شہری نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے ملک کی مختلف ایجنسیاں وزارت دفاع کی ویب سائٹ سمیت متعدد مرکزی حکومت کی ویب سائٹوں کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔گرفتار چینی سے تحقیقات کرنے والے خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ذرائع کے مطابق ہان جنوی ایک چینی شہری ہے جو ہندوستان اور بنگلہ دیش سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا نے افسران کو تفتیش کے دوران بتایا کہ چینی ایجنسیوں نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کو نشانہ بنایا جو وزارت اور بی ایس این ایل سے منسلک ہے ۔ایس ٹی ایف کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہت سی ایرو اسپیس کمپنیاں بھی ان ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔