تازہ ترین

وجے مالیا، نیرو مودی اور چوکسی کے ضبط شدہ

۔9371.17کروڑ روپے بنکوں کو منتقل

تاریخ    24 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی//یو این آئی// سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط18170.02کروڑ روپے اور املاک میں9317.17کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ  نے کل کہاکہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں او رمرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔مرکزی ایجنسی نے کہاکہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایہ کے 80.45فیصد کے برابر ہے ۔