تازہ ترین

متعدد ندیوں کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

اُتر پردیش کے16 اضلاع پر سیلاب کا خطرہ

تاریخ    24 جون 2021 (00 : 01 AM)   


لکھنو// یوپی کے کئی اضلاع میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ میں بھی لگاتار بارش ہو رہی ہے اور یوپی کے 16 اضلاع سیلاب کے خطرے سے دو چار ہیں۔ شارداد، گھاگھرا اور راپتی جیسی ندیاں اپھان پر ہیں اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کی 42 تیمیں تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ 222 سیلاب چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ تمام 16 اضلاع کے افسران کو سیلاب کے حوالہ سے پوری تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔