مرکزی کابینہ کا اجلاس

غریبوں کیلئے اضافی اناج مختص کرنے کو منظوری

تاریخ    24 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//یو این آئی// حکومت نے بدھ کے روز پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت پانچ ماہ کے لئے اضافی اناج مختص کرنے کو منظوری دی۔ یہ الاٹمنٹ جولائی تا نومبر کے عرصے کے لئے کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظور دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت پانچ ماہ تک ملک کے فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے 81.35 کروڑ افراد کو فی کس پانچ کلوگرام مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ اس پر تقریباً 64031 کروڑ روپے کی سبسڈی دیئے جانے کا اندازہ ہے ۔ مرکزی حکومت اس اسکیم کیلئے پوری رقم فراہم کررہی ہے۔کابینہ نے پبلک سیکٹر کے سنٹرل ویئرہاوسنگ کارپوریشن کے ساتھ سنٹرل ریل سائڈ ویئر ہاسو کمپنی لمیٹڈ کے انضمام کو منظوری دے دی۔ کارپوریٹ دفتر کے کرایہ، ملازمین کی تنخواہ اور دیگر انتظامی لاگتوں میں کمی کی وجہ سے کم از کم پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ انضمام سے مال۔شیڈ مقامات کے پاس کم از کم پچاس اور ریل سائڈ گودام قائم کرنے میں سہولت ہوگی۔ مرکزی کابینہ نے سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز کے ساتھ تعاون اور ٹیکس سے متعلق اطلاعات کے تبادلے کے معاہدے کو منظوری دے دی۔ اس معاہدے سے بلیک منی رکھنے والوں کا پتہ لگانے اور سینٹ ونسنٹ اور دی گریناڈائنز میں بلیک منی رکھنے والوں کا پتہ لگانے اور بلیک منی کو ضبط کرنے میںمددملے گی۔سرکاری اطلاع کے مطابق اس سے پہلے دونوں ممالک کے مابین اس طرح کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکس وصولی کے حوالے سے باہمی تعاون اور تبادلے میں آسانی پیدا ہوگی۔
 

تازہ ترین