تازہ ترین

جموں کشمیر میں4کورونا ہلاکتیں،444نئے کیس

تاریخ    23 جون 2021 (04 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے444نئے کیس سامنے آئے۔اس دوران یوٹی میں 4کورونا مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ گذشتہ طویل ایام سے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔
سرکاری ذرائع نے نئے کورونا کیسوں کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شام سے ظاہر ہونے والوں کیسوں میں306کا تعلق وادی کشمیر جبکہ138کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔