تازہ ترین

شوپیان معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ، آپریشن جاری :پولیس

تاریخ    23 جون 2021 (01 : 06 PM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کو بعد دوپہر فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے معرکہ آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ شوپیان کے شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے اور آپریشن جاری ہے ۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق فورسز نے ہیف شیرمال علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا ،اور معرکہ چھڑ گیا۔