تازہ ترین

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز آپریشن کے دوران مسلح تصادم آرائی

تاریخ    23 جون 2021 (03 : 05 PM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کو بعد دوپہر فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی اور طرفین ایک دوسرے کی طرف گولیاں برسا رہے تھے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ شوپیان کے شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے اس سے قبل ہیف شیرمال علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا ،اور معرکہ چھڑ گیا۔
 پولیس کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے 
مزید تفصیلات کا انتظار ہے