دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے متجاوز، 38.80 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

تاریخ    23 جون 2021 (19 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.91 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 91 لاکھ پانچ ہزار 648 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 80 ہزار 875 افراد اس سے متاثر ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
امریکہ جو دنیا میں ایک سپر پاور سمجھا جاتا ہے ، میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.02 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کرونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔
 

تازہ ترین