سری نگر میں حالیہ 'ٹارگٹ کلنگس' کے بعد سیکورٹی مزید چوکس، کئی مقامات پر ناکے

تاریخ    23 جون 2021 (44 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// حالیہ دنوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملوں کے واقعات کے پیش نظر سری نگر میں بدھ کے روز سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ۔
شہر کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دیے ہیں جہاں مسافر بردار گاڑیوں خاص کر دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے ان میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ سری نگر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ براداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔
 

تازہ ترین