ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اسمگلر ہلاک، 27 کلو ہیرائن بر آمد:بی ایس ایف

تاریخ    23 جون 2021 (33 : 11 AM)   
(Representational pic)

یو این آئی
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک اسمگلر کو مار کر کروڑوں روپیے مالیت کی ہیرائن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سیکٹر پر ہیرا نگر سیکٹر میں بدھ کی علی الصبح بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک منشیات اسمگلرکو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے اس کو پہلے وارننگ دی لیکن جب اس نے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔اس کی تحویل سے27کلو گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین