۔86لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم

۔ 91روز بعد کم معاملات، 43ہزار کیس،1167ہلاکتیں

تاریخ    23 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی /یو این آئی/ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) کے معاملات میں کمی کے درمیان ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 42 ہزار،640 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ 91 دنوں میں سب سے کم ہے۔ دریں اثناء پیر کو 86 لاکھ 16 ہزار 373 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، جو ایک دن میں عالمی ریکارڈ ہے۔ملک میں اب تک 28 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار 201 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،640 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 99 لاکھ 77 ہزار 861 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 81 ہزار 839 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 26 ہزار 038 ہوگئی ہے۔ سرگرم معاملات 40 ہزار 366 سے کم ہوکر 6 لاکھ 62 ہزار 521 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1 ہزار،167 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 302 ہوگئی ہے۔ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 2.21 فیصد ، بحالی کی شرح 96.49 فیصد اور اموات کی شرح 1.30 فیصد ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین