پناہ گزینوں کا عالمی دن

یو نیورسٹی کی طرف سے ویبنار منعقدVIT-AP

تاریخ    23 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی // یو نیورسٹی آندھرا پردیش میں یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے ٹا ٹا انسٹی چیوٹ آف سوشل سائنسز ممبئی اور بھارت میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرکے اشتراک سے 21جون کو پناہ گزین کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک آن لائین تقریب منعقد کی ۔ماہرین تعلیم ، سول سوسائٹی ، ، مہاجر تنظیموں اور طلباء نے شرکت کی۔جس میں مقررین نے کہا کہ طویل تنازعات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پناہ گزینوں کا بحران عروج پر ہے جس کی وجہ سے بے پناہ نقل مکانی اور جبری طور پر نقل مکانی کے منظرنامے جنم لیتے ہیں۔دن بھر کے قومی ویبینار نے مہاجرین سے متعلق عالمی معاہدے کی اہمیت پر غور کیا۔ڈاکٹر اروند تیواری ڈین اسکول آف لاء  TISS  ممبئی نے صدارتی خطبہ دیا اور یونیورسٹی آف شمالی بنگال کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سمیر کمار داس نے کلیدی تقریر کی۔ ٹی آئی ایس ایس ممبئی میں سینٹر فار اسٹیٹلیس اینڈ ریفیوجی اسٹڈیز کے چیئرپرسن ڈاکٹر پیریوالان نے عالمی یوم مہاجرین کے دن کی اہمیت کی وضاحت کی ہے۔ 
 

تازہ ترین