اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں 20 فلسطینی زخمی: ہلال احمر

تاریخ    22 جون 2021 (21 : 04 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
غزہ// یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلال احمر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔
 

تازہ ترین