وبائی صورتحال میں مسلسل سدھار، 42640 نئے کیس،1167 اموات

تاریخ    22 جون 2021 (08 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منگل کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میںگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42640 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ کے دوران 1167 افراد کی موقع ہوگئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
ابھی تک ملک میں 29977861 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 389302 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 81839 ہے۔
 

تازہ ترین