تازہ ترین

جموں کو بدترین غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا سامنا:پرنو شگوترہ

تاریخ    22 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//اپنی پارٹی ضلع صدر (اربن)جموں پرنو شگوترہ نے کہا ہے کہ شدت کی گرمی کے دوران جموں کے لوگوں کو بدترین غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ شہر جموں میں چوبیس گھنٹے بجلی اور پینے کے صاف پانی کی سپلائی مہیا کی جائے۔ پریس ریلیز کے مطابق جموں ضلع کے لیڈران کی ایک میٹنگ ضلع صدر پرنو شگوترہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران شگوترہ نے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے 40ڈگری سلسیش سے زائد کے درجہ حرارت میںاہلیانِ جموں کا جینا محال ہے۔ پی ڈی ڈی شہر جموں کے میٹروالے علاقوں میں بھی بجلی سپلائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے پانی سپلائی بھی متاثر ہے، لوگوں کو نجی ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنا پڑ رہا ہے جوکہ مالی طور کمزور لوگوں کر اضافی بوجھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرمائی ایام کے دوران لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے حکومت کو فوری ٹھوس اقدامات اُٹھانے چاہئے۔ میٹنگ میں وائی بہو مٹو، جوگیندر سنگھ، اتول شرما، راج شرما، شیوم چوہدری، ویشال جوتشی، پریکشت ، ویپل بالی، سوشانت گپتا، راجندر کمار، محمد اشرف، دیپک براڈو، محمد آصف، راگہو گپتا، انیرودھ وششت، انکت سود، سمرنجیت سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔