تازہ ترین

کوویڈ معاملات میں کمی

جی ایم سی جموں نے او پی ڈی خدمات شروع کیں

تاریخ    22 جون 2021 (00 : 01 AM)   


جموں // جموں و کشمیر میں کوویڈ کیسوں میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں نے دو ماہ بعد اپنی (او پی ڈی) خدمات کو دوبارہ بحال کر دیا ۔معلوم رہے کہ جی ایم سی سمیت جموں کے دیگر ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر او پی ڈیز کو ہسپتالوں میں معطل کر دیا گیا تھا ۔اس دوران کہا گیا ہے کہ ہر ایک مریض کے ساتھ ایک سے زیاد ہ کو ہسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور سب کے چہرے پر ماسک کا ہونا لازمی ہے ۔ مریضوں کو صرف پیشگی تقرری کے ذریعے او پی ڈی میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،ان سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس میں ناکام رہتے ہیںتو وہ او پی ڈی میں ڈاکٹروں کے ذریعے معائنہ نہیں کر سکتے ہیں۔معلوم رہے کہ ہسپتالوں کی او پی ڈی کو بند کرنے کے نتیجے میں وادی اور جموں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا او ر کافی ساری جراہیاں بھی نہیں ہو سکیں تھی لیکن وباء میں کمی آنے کے ساتھ ہی او پی ڈی کو مرحلہ وار طریقوں سے کھولا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔