آر ایس پورہ میں6 بدنام زمانہ مجرم گرفتار | 1 پستول 2رائونڈ اور 30گرام ہیرئوئن ضبط

تاریخ    21 جون 2021 (02 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// آرایس پورہ پولیس کے مطابق6 بدنام زمانہ مجرم جو متعدد ایف آئی آر میں گرفتاریوں سے بچ رہے تھے کو آر ایس پورہ میں گرفتار کیا تھا۔پولیس سٹیشن آر ایس پورہ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد کسی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایس ڈی پی او آر ایس پورہ کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس کی سخت کوششوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آخر کار پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور انہوں نے دو مشتبہ افراد کوآرایس پورہ سے گرفتار کیااور تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے 30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی اس سلسلے میں ایف آئی آر پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں درج کیا گیا تھا اور مزید تفتیش کی جا رہی تھی۔ مستقل پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ ملزمان نے کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور انہوں نے دوسرے افراد کے نام بھی ظاہر کئے جس کے بعد پولیس نے دوسرے چار ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی اور ان کے قبضہ سے تلاشی کے دوران ایک پستول 2 زندہ راؤنڈ اور 4 تیز دھار والے ہتھیار برآمد ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندیپ اور اعجاز دونوں کو اس سے قبل جموں کے مختلف تھانوں میں منشیات کی تجارت کرنے میں ملوث قرار دے کر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے ۔
 

تازہ ترین