تازہ ترین

فوجی اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی مانگ

تاریخ    21 جون 2021 (02 : 01 AM)   


عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // تاریخی مغل شاہراہ پر پولیس آفیسر کیساتھ ہوئی بدسلوکی اور مارپٹائی کے سلسلہ میں ضلع راجوری کے متعدد مقامات پر کئی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مغل شاہراہ پر پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے ایس ایچ او راجوری کے ساتھ کی گئی بدسلوکی اور مارپٹائی کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تھنہ منڈی میں سول سوسائٹی تھنہ منڈی ، سرپنچ ایسوسی ایشن بلاک تھنہ منڈی ، فلاحی تنظیم راہ حق پیر پنچال فورم تھنہ منڈی ، کئی سرکردہ شخصیات اور عوام نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پوشانہ کے مقام پر قائم آرمی چیک پوسٹ کو ہٹا دیا جائے اور اس کی جگہ جموں و کشمیر پولیس کی مستقل چوکی قائم کی جائے تاکہ عوام کے درمیان بہتر تال میل کی فضا قائم رہے۔دوسری جانب راجوری ضلع کے متعدد علاقوں میں ایس ایچ او کیساتھ پیش آئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور احتجاج بھی کئے جارہے ہیں ۔