’ہر مہینے ایل جی سے ملاقات‘ | ضلع، بلاک اور پنچایتی نمائندے شامل ہونگے

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نچلی سطح پر گُڈ گورننس اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ہر مہینے میں ایک بار ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پنچایت نمائندوں سے بات چیت کریں گے ۔ جس سے منتخب نمائندوں کیلئے آواز اٹھانے کا ایک پلیٹ فارم مہیا ہو گا جو لوگوں کی خواہشات اور علاقہ سے متعلق ضروریات ، سب کیلئے مساوی ترقی کو یقینی بنائے گا ۔ جموں و کشمیر حکومت پنچایتی راج کو حقیقی معنوں میں یو ٹی میں متحرک ادارہ بنانے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے کام کاج پر پی آر آئیز سے آراء لینا ، زمینی سطح پر کاموں پر عملدرآمد اس کے علاوہ ان سے متعلق امور کے بارے میں پہلے معلومات حاصل کرنا اس ماہانہ بات چیت کے کچھ اہم پہلو ہیں ۔ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج ہر مہینے ایک بار ڈی ڈی سیز سمیت پنچایتی راج اداروں کے تینوں درجات کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت کیلئے طریقہ کار وضع کرے گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر سرکاری اَفسران اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پی آر آئی کے نمائندے ہر سرکاری کام کا لازمی حصہ ہوتے ہیں ، مناسب پروٹوکول کی منظوری دیتے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے ہر مرحلے میں شامل ہوتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ جموں و کشمیر حکومت پنچایتی راج اداروں کو حقیقی معنوں میں بااختیار ، متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں کو تقویت بخش رہی ہے ‘‘۔ ’’ ایل جی ملاقات ‘‘ لوگوں کی ترقیاتی امنگوں اور علاقہ سے متعلق ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ایک مضبوط میکانزم کیلئے ایک پلیٹ فارم بن جائے گا ۔ 
 
 

تازہ ترین