تازہ ترین

شہری بلدیاتی اداروں کے کیپکس بجٹ کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال

کشمیرصوبہ کی میونسپل کمیٹیوں اور کونسلوںکو304کاموں کےلئے 5.25کروڑ منظور

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سری نگر//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے یہاں ایک میٹنگ میں شہری بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اَربن لوکل باڈیز کشمیر کے کیپکس بجٹ سال 2021-22 کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیا ل کیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر یوایل بی کشمیر مطہورہ معصوم ، چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی یو ایل بی کشمیر محمد اِقبال ، میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کے صدور، نائب صدر ایم سی اور یوایل بی محکمہ کشمیر کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شر کت کی۔اِبتداً پرنسپل سیکرٹری کو صوبہ کشمیر میں ’ میرا قصبہ میرا فخر‘ پروگرام کے تحت کئے جانے والے کاموں کی صورتحال سے متعلق جانکاری دی گئی۔ناظم یوایل بی کشمیر نے پرزنٹیشن دینے کے دوران میٹنگ کو بتایا کہ ایم اے ٹی ایم پی کے تحت سال 2021-22 کے لئے کیپکس بجٹ کے تحت 25کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس کے دوران 89 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 53 کاموںکے ٹینڈر نکالے گئے اور 17 کام مکمل ہونے کے قریب ہیں۔کیپکس بجٹ (شہری ترقی شعبہ) کے تحت سال 2021-22 کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ آئی ڈی ایم ٹی ( گلیوں / نالیوں / حفاظتی باندھ)،بس ٹرمنلوں ( اڈوں)، نکاسی آب نظام کے کام وغیرہ کی ترقی جیسے کاموں کے لئے 22.85 کروڑ روپے منظور شدہ ہیں۔ناظم یوایل بی کشمیر نے میٹنگ کو بتایا کہ میڈیم ٹاﺅنس کی انٹگریٹیڈ ڈیولپمنٹ 2021-22 ( ترقیاتی کام) کے تحت صوبہ کشمیر کی میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کے لئے 5.25 کروڑ روپے کے فنڈ سے مجموعی طور پر 304 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔اِسی طرح 6 ایم سی میں بس ٹرمنلوں کی تعمیر کے لئے آئندہ برس کے لئے مجوزہ کیپکس بجٹ 7.35 کروڑ روپے ہے اور مالی سال 2021-22 کے لئے نکاسی آب نظام کے کاموں کے لئے 8کروڑ روپے ہیں۔اُنہوں نے میٹنگ کو مزید بتایا کہ نئے بڑے منصوبوں کے لئے مزید 165 کروڑ روپے کی تجویز ہے اور اس پر عمل کیا جائے گا جس کے لئے صوبہ کشمیر کی میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں ( ترقیاتی کاموں ) کے لئے کیپکس بجٹ ( ایس سی گرانٹ ) سال 2021-22 کے تحت 224کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے اپنے خیالات کااِظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوںکہ یہ خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ترقیاتی کاموں کا اثر زمین پر بہت زیادہ ہے ۔اُنہوں نے ایم سی کے سربراہاں اور اَفسران پر زور دیا کہ وہ ترقی سے متعلق تما م زیر اِلتوا¿ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ منصوبوں اور کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں متعدد مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے اور باقی ماندہ امور کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔دھیرج گپتا نے یوایل بی ممبران سے کہا کہ وہ اَپنے متعلقہ ایم سی کا کنٹرول سنبھال لیں تاکہ کاموں کی تکمیل کے لئے کام کرنے کی نشاندہی کی جائے۔اُنہوں نے ناظم یوایل بی کشمیر سے کہا کہ وہ اِس کونسل یا کمیٹی کے متعلق ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ ازالہ کرنے کے لئے ہر ایم سی میں معاملات کی فہرست تیار کریں۔