دفعہ370کی تنسیخ نے جموں کشمیرمیں ترقی کی راہیں کھول دی:نقوی

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//دفعہ 370کی منسوخی نے جموںکشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کیلئے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔اس بات کااظہار مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کی خبروں کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام کو ملک کی مجموعی تعمیر و ترقی کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر و لداخ کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کی طرح بلندیوںپر پہنچایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو اب لگ رہا ہے کہ دفعہ 370تعمیر و ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ تھی اور دفعہ کی منسوخی کے ساتھ ہی اب جموں کشمیر بلندیوں کو چھو نے لگا ہے ۔ نقوی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام سے مسلسل رابطے میںہےں اور ان کے جو بھی مسائل و معاملات ہےں، ان کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
 

تازہ ترین