جے اینڈ کے فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

فلم سازی میں مقامی ہنر مند اَفراد فلم پالیسی کی ویب سائٹ پر اَپنا اِندراج کراسکتے ہیں

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//جموںوکشمیر میں فلم ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ جے اینڈ کے فلم پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کو مدد ملے گی اور اس کے علاوہ جو فلم ساز جموںوکشمیر میں اپنی فلموں کی عکس بندی کے خواہشمند ہوں گے انہیں مقامی فنکار دستیاب ہوں گے جس سے مقامی فنکاروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔اِس پالیسی میں جموںوکشمیر میں فلم سازی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اِس میدان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔اِس کے لئے جموںوکشمیر میں دستیاب مقامی ٹیلنٹ کا ایک مکمل ڈیٹا بیس ویب سائٹ پر ہوسٹنگ کے لئے تیا ر کیا جارہا ہے تاکہ فلمی صنعت کاروں کو اِن کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے اِن کی فلم کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھنے کے اہل بنائیں۔ چوں کہ فلم کی تیاری کے لئے رقص، فلم فیشن ، اَداکاری ، کوریو گرافی اور اِشتہار کے میدان میں تخلیقی فن کاروں کے لئے ایک جگہ ہوتی ہے لہٰذا اِس سے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کی نئی راہیں ہموار ہوں گی ۔ اِس کے علاوہ سنیما گھر والے آلات جیسے کیمرہ ، ایڈیٹنگ ، ساﺅنڈ ریکارڈنگ ، سیٹ ڈیزائننگ ، لائٹنگ وغیرہ میں بھی ماہر لوگوں کی ضرورت ہے ۔ اپنے اِندراج کے لئے فلم سازی کے شعبے میں کام کرنے والے جموں و کشمیر کے مقامی ہنرمند 10 جولائی 2021ءتک لنک 
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfd1I2O6iJ6k5QCE1e3Ga4MegyWM7Yxl3Oss43fdkF_9kr29w/viewform پر جا کر اَپنی تفصیلات کو پُر کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین