کشتوار میں دیسی شراب ضبط، 2گرفتار

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


کشتواڑ //کشتواڑ پولیس نے ضلع میں منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے چھتر شالیمار کے قریب 4لیٹر دیسی شراب ضبط کی اور اس میں ملوث 2افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ایک مصدقہ اطلاع پر کشتواڑ پولیس نے ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری کی سربراہی میں چھتر شالیمار میں چھاپہ مارا جس دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ان افراد سے چار لیٹر دیسی شراب ضبط کی گئی اور اُسے موقع پر ہی تباہ کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت بٹو کمار و بکو کمار ولد سادھو رام ساکنہ چھتر شالمیار کے طور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر/2021 139 زیر دفعہ 48A ایکسایز ایکٹ کے تحت درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین