تازہ ترین

راہل گاندھی کا جنم دن

جموں میں کانگریس کا عطیہ خون کاکیمپ

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


جموں// جموں و کشمیر کانگریس نے سنیچر کو پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا،اس دوران ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاءبھی تقسیم کی گئیں ۔راہول گاندھی سنیچر کو 51 برس کے ہو گئے، لیکن انہوں نے وبائی بیماری کے پیش نظر اپنی سالگرہ نہیں منائی ۔راہل گاندھی 19 جون 1970کو راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کے یہاں دہلی میں پیدا ہوئے ۔یوتھ کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) ہیڈ کوارٹرمیں اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران انہوں نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح پی سی سی کے صدر جی اے میر نے کیا جس دوران انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ” ہمارے قومی رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ضرورت مند اور غریبوں کی مدد کرنا تھا جس کےلئے انہوں نے ہدایات جاری کی تھیں ۔ ریلیف تقسیم کرنے کی تقریب میں پارٹی لیڈر رمن بھلا ، رویندر شرما اور منموہن سنگھ سمیت دیگر سینئر رہنماو¿ں بھی موجود تھے ۔اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جاری کوویڈ وبائی بیماری کے دوران لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے کیونکہ لوگوں کی پریشانیوں سے سرکار مکمل طور پر لاتعلق ہے اس وقت تمام ضروری اشیاءجن میں پٹرول اور ڈیزل شامل ہیں آسمان کو چھو رہے ہیں اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ میر نے مزید کہا کہ مودی حکومت غریبوں کی تکلیف کو محسوس نہیں کر رہی ہے ۔