تازہ ترین

اودھمپور ، ٹھاٹھری و گندوہ میں 10دوکانیں سربمہر

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ// انتظامیہ نے کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اس دوران اودھمپور اور ڈوڈہ میں 10دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ۔ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورو¿نا کرفیو نافذ رہا جس دوران نجی کاروباری ادارے و پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے۔ادھر ٹھاٹھری و گندوہ میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے دو دوکانوں کو سربمہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم گندو ڈاکٹر پریتم لال تھاپا و ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر امین زرگر نے اپنے سب ڈویژن کی حدود میں دو دکانوں کو سیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گندو میں مٹھائی و چائے کی دکان جبکہ ٹھاٹھری میں میٹ و سبزی کی دکان کو سیل کیا گیا، جو ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے کہا کہ جس دکان کو سیل کر دیا ہے اسے پہلے بھی انتباہ کیا گیا تھا لیکن جاری ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایس ڈی ایم ٹھاٹھری و گندو نے تمام لوگوں سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور دکانداروں کو ہفتہ وار لاک ڈون کے دوران دکانیں نہ کھولنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ادھر ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر اندو کنول چب نے قصبے کا اچانک معائنہ جس دوران انہوں نے کئی ایک دکانوں کو خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا اس دوران انہوں نے 8 دکانوں کو سیل کر دیا ۔چِب نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں اور بغیر ماسک کے بازاروں میں نہ جائیں ۔