لمبیڑ ی ۔ٹیرہ 3کلو میٹر سڑک کی حالت انتہائی خستہ

لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


رمیش کیسر
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے لمبیڑی علاقہ میں رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے مکینوں و ٹرانسپورٹروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کے بعد اس کو مکمل کرنے میں متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیاہے جس کی وجہ سے مذکورہ تعمیرات ایک عام راستے کی شکل اختیار کر گئی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ لمبیڑی تا ٹیرہ سڑک پر مکینوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کٹائی کے بعد اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ تعمیر ات کو مکمل کرنے اور پروجیکٹ کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر مکینوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے کئی مرتبہ آفیسران سے بھی رجوع کیا گیا تاہم اس کے باوجود بھی سڑک کو معیاری نہیں بنایا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹ کو جلدازجلد مکمل کر کے ان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
 

تازہ ترین