ریاستوںکے پاس 2.87 کروڑ ٹیکے دستیاب

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتے کے روز بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے دو کروڑ 87 لاکھ 71 ہزار 85 ٹیکے فی الحال دستیاب ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اگلے تین دنوں میں کم از کم 5226460 اور ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مہیا کروا دیے جائیں گے ۔ وزارت نے بتایا کہ ابھی تک مرکز نے 28.50 کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کروائے جا چکے ہیں’ جن میں سے آج صبح کے اعداد و شمار کورونا وائرس کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مہیا کروائے جا چکے ہیں جن میں سے کل صبح کے اعداد و شمار کے مطابق خراب سمیت 256328045 ٹیکے استعمال کیے جا چکے ہیں۔ وزارت نے کہا،‘مرکزی حکومت قومی سطحی ٹیکہ کاری مہم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت میں کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان کی مدد کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت بھی انھیں دی جا رہی ہے ۔ 
 

تازہ ترین