بارولہ کنگن میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//بارولہ کنگن میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔بارولہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ہلال احمد پرے ولد غلام احمد پرے کے ایک منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا اور مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ ادھر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے پر قابو پالیا۔
 

تازہ ترین