شہر میں چوری کی وارداتیں | بمنہ میں ٹاٹا موبائل، شالہ ٹینگ میں ایکو گاڑی اڑالی گئی

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//سرینگر کے بمنہ اور شالہ ٹینگ علاقوںمیں چوری کی الگ الگ وارداتوں میں دو گاڑیاں اڑا لی گئیں۔ نقب زنوں نے حاجی آباد بمنہ میں محمد وسیم میر ولد خضر محمد میر ساکن حاجی آباد بمنہ کی ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JKO5C-5278اڑالی۔پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک نے گھر کے باہرگاڑی کو پارک کیا تھا۔بمنہ تھانے میں اس سلسلے میں کیس درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی۔ادھرشالہ ٹینگ میں ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK09B-7894کو بھی نقب زنوں نے اڑالیا۔پولیس کے مطابق غلام نبی گنائی ساکن کپوارہ نے  پارمپورہ تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے گاڑی کو سڑک پر کھڑا کیا تھا اور کسی کام کے سلسلے میں کہیں گیا تھا اور واپس آکر اس نے اپنی گاڑی غائب پائی۔پولیس نے کیس درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔
 

تازہ ترین