تازہ ترین

شمالی کشمیر کے اوڑی میں تین جنگجو اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

تاریخ    19 جون 2021 (54 : 11 AM)   


یو این آئی
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے اوڑی میں تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج ، سی آر پی ایف کی 53 ویں بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قصبہ اوڑی سے تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔