تازہ ترین

راجوری دریا سے نامعلوم لاش برآمد

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع کے دریاسے ایک نامعلوم لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد مذکورہ لاش کو تحویل میں لیا گیا جبکہ مذکورہ شخص کی عمر 60سے 65برس کے درمیان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے سرانوں گائوں کے مکینوںنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ دریا میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جس کے بعد ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس سٹیشن راجوری کی قیادت میں ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی ۔ایس ایچ او سمیر جیلانی نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقاتی عملی شروع کیا گیا ہے ۔