ہونڈائی کی 6 اور7سیٹوں والی گاڑی متعارف

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی // معروف آٹو موبائیل کمپنی ہونڈائی نے کل 6 اور7سیٹوں والیALCAZARکو بازار میں اتارا جبکہ یہ گاڑی 3اہم خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہے۔گاڑی کی تعارفی قیمت نئی دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں یکساں ہوگی۔ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ جو ملک کا پہلا اسمارٹ موبلٹی سولیوشن فراہم کرنے والا ہے اوراور ابتداکے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے ، نے اپنے انتہائی متوقع پریمیم ، ورسٹائل کے ساتھ 6 اور 7 سیٹوں والی SUVہنڈائی ALCAZARکو  خوشگوار اور زبردست سفری تجربات پیش کرتے ہوئے بازار میں اتارا ۔ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او مسٹر ایس ایس کم نے ہنڈائی الکازار کے آغاز کے بارے میںکہا کہ اس سال ہم نے ایک نیا سفر شروع کیا ہے جب ہم ہندوستان میں 25 سال کی عمدہ کارکردگی کو پورا کرتے ہیںاور ہمارا مقصد ہے کہ ملک بھر میں اپنے صارفین کے لئے سفر کے تجربات کو نئی شکل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنڈائیALCAZAR  ہمارے گاہک کی خواہشات کا مظہر ہے ، جس سے انہیں خوشگوار زندگی اور معیاری وقت کے لئے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر سفر کرنے کی سہولت ملے گی۔
 

تازہ ترین