جامع مسجد اور حضرتبل 7ویں جمعہ بھی بند

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر میں4روز تک لاک ڈائون میں جزوی نرمی کے بعد جمعہ کو ہفتہ وار کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ مسلسل7ویں ہفتے بھی جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرتبل سمیت بڑی مساجد کے منبر و محراب خاموش رہے۔کورونا منفی کیسوں کے گراف میں گراوٹ کے بعد بندشوں کو بھی4روز تک کم کیا گیاہے، تاہم ہفتہ وار کورونا کرفیو جاری ہے۔ چیف سیکریٹری کی سربراہی میںآفات سماویٰ سے متعلق ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاک ڈائون بند شوں میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی ہفتے میں جمعہ سے لیکر اتوار تک بندشیں عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔عام دنوں کے مقابلے میں جمعہ کو بہت کم نجی ٹریفک چلتا رہا جبکہ عام دنوں کی طرح دکانیں کھلی ہوئی نہیں تھیں۔جموں میں بعض علاقوں میں بھی یہی صورتحال رہی۔ وادی میں مسلسل7 ویںہفتے بھی جمعہ کو خانقاہوں ،درگاہوں سمیت جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل کے علاوہ خانقاہ معلی کے در و دیور خاموش رہے اور ان مقامات میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوئی۔
 

تازہ ترین