ڈی جی ایس ڈی آر ایف کا ڈی آر ڈی او ہسپتال جموں کا دورہ

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


جموں// ڈی جی پی کم کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز / سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف جے اینڈ کے وی کے سنگھ نے ڈی آر ڈی او ہسپتال بھگتی نگر جموںکا دورہ کیا۔ڈی جی پی کے ہمراہ میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ڈی آر ڈی او ہسپتال ڈاکٹر نریندر سنگھ بھٹیال،ڈپٹی میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ڈاکر بھگت ،میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجے بٹ ، نشا نتھال کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف سکینڈ بی این ۔ جموں،جی ایل شرما سٹاف آفیسر اور علاقائی پولیس اَفسران بھی تھے۔کمانڈنٹ جنرل نے کووِد ڈیوٹی کے لئے تعینات 20ایس ڈی آر ایف اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کی مثالی کارکردگی پر اہلکاروں کے رول کی سراہنا کی۔اُنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے توصیفی سند کلاس I کے ساتھ ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو ہر ایک 2,000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ اِس سے قبل وی ۔ کے ۔ سنگھ نے ایس ڈی آر ایف کے سکینڈ بٹالین جموں کے 40 اَفسران / اہلکاروں کوتمغہ افزائی کی گئی۔ جن اہلکاروں کو تمغہ اَفزائی کی گئی ان میں اے ایس آئی سے ترقی دے کر ایس آئی اَفسران (15) ، ایچ سی سے ترقی دے کر اے ایس آئی اَفسران (03) اور ایس جی سی ٹی سے ترقی دے کر ایچ سی (22) اہلکارشامل ہیں۔ ڈی جی پی نے ترقی یافتہ اہلکاروں کو مبارک باد پیش کی اور انہیں جاری وَبائی امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے دوبارہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ترغیب دی۔
 

تازہ ترین