تازہ ترین

مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش،کینیڈا میں 2 افراد گرفتار

تاریخ    17 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
اونٹاریو//کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہرٹورنٹوکے اسکاربوروایریا میں واقع مسجد میں دو مشتبہ مرداورخاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی بھی دھمکیاں دیں ہیں۔پولیس نے فوری طورپردونوں مرد وخواتین کوگرفتارکرلیا ہے، تاہم پولیس نے ملزمان اوران کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں جبکہ مرد کی عمر 24 سالہ اور خاتون کی عمر 22 سال بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سالہ خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جبکہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔