خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ

تاریخ    17 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//حکومت نے دعوی کیا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمتو ں میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے ۔صارفین امور کے محکمہ نے اعدادوشمار کے حوالے سے کہاکہ ممبئی میں کچھ خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں تقریباً 20فیصد تک کمی درج کی گئی ہے ۔سات مئی کو پام آئل 142روپے فی کلو گرام تھا جو اب گر کر 115روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے ۔ پانچ مئی کو سورج مکھی کے تیل کی قیمت 188روپے فی کلو تھی جو اب کم ہوکر 157روپے فی کلو ہوگیا ہے ۔ بیس مئی کو سویا تیل کی قیمت 162روپے فی کلوگرام تھی جو اب کم ہوکر 138روپے فی کلوہوگیا ہے ۔16مئی کو سرسوں کا تیل 175روپے فی کلو تھا جواب کم ہوکر 157روپے فی کلو ہوگیا ہے ۔مونگ پھلی اور ونسپتی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی درج کی گئی ہے ۔ ان دونوں کی قیمتوں میں آٹھ فیصد کی کمی آئی ہے ۔
 

تازہ ترین