تازہ ترین

بانہال۔ قاضی گنڈ سرنگ میں آزمائشی رن کا آغاز

تاریخ    16 جون 2021 (17 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// ایک اہم پیشرفت میں حکام نے بدھ کو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر 8.5 کلومیٹر ڈبل ٹیوب فور لین بانہال۔ قاضی گنڈ سرنگ پر گاڑیوںکی آزمائشی رن کا آغاز کیا۔
پیر پنچال پہاڑی سلسلے میں اس سرنگ سے جموں کا سفر 16 کلومیٹر کم ہوجائے گا۔اس اہم سرنگ پر کام کا آغاز 2011 میں آندھرا پردیش میں قائم 'نیویگ انجینئرنگ کمپنی' کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے شمشیر سنگھ کے مطابق منصوبے کے مطابق بانہال سے ایک سو گاڑیوں کو قاضی گنڈ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
نیویگ انجینئرنگ کمپنی کے چیف منیجر منیب احمد ٹاک کے مطابق اس رن پہلے ایک گھنٹے کے لئے طے کیا گیا تھا تاہم اس کو بعد میں بڑھایا گیا۔
توقع ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں یہ سرنگ کوعوام کے لئے کھلا چھوڑا جائے گا۔ 
 

تازہ ترین