تازہ ترین

شمالی کشمیر کے کنزر میں کار کی ٹکر سے راہ گیر از جان

تاریخ    16 جون 2021 (01 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے بٹہ پورہ کنزر علاقے میں بدھ کو ایک کار کی ٹکر کے نتیجے میں ایک راہ گیر از جان ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او کنزر اطہر پرویز نے کہا کہ وسیم احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن ہبلی گام دیو بگ سڑک پار کررہا تھا جس کے دوران ایک کار نے اُسے ٹکر ماری۔یہ حادثہ آج صبح سوا نو بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں وسیم شدید طور زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق زخمی وسیم کو کار ڈرائیور نے ہی سب ضلع اسپتال ماگم پہنچایا جہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دام توڑ بیٹھا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر91درج کر لیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین