تازہ ترین

سرینگر کے مضافات میں فورسز آپریشن کے دوران ایک جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

تاریخ    16 جون 2021 (10 : 09 AM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام واگورہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئے گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے پہلے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی اطلاع دی اور بعد میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
اس سے قبل فورسز نے واگورہ نوگام علاقے کو گذشتہ شب کے دوران جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران ہی چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں اور یوں طرفین میں معرکہ چھڑ گیا۔
ابھی تک جاں بحق ہوئے جنگجو کی شناخت نہیں کی گئی ہے اور پولیس کے مطابق علاقے میں فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
 

تازہ ترین